ہزاروں خاندانوں کی ڈوبی ہوئی رقم فراڈیوں سے واپس دلائی جائے، ارشاد بنگش،مومن خان
پشاور(مدثر زیب سے) نیو پشاور ویلی کے لینڈ پرووائیڈرز صدر ارشاد بنگش، نائب صدر رمین خان، جنرل سیکرٹری کفایت اورکزئی اور دیگر نے پشاور پریس کلب میں نیو پشاورویلی کے نام پر رقم ہڑپنے والے فراڈی افراد کے خلاف پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پشاور کی تاریخ کے بڑے فراڈز میں شامل واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے ارشاد بنگش اور نائب صدر مومن خان و کفایت اورکزئی نے صحافیوں کو بتایا کہ نیو پشاور ویلی کی گڑھی فیض اللہ اور اُرمڑ میرہ میں کل 200575 کنال زمین حیدر ولد اول خان اور ان کے خاندان کے لوگ جو شاہین مسلم ٹاؤن پشاور کے رہائشی ہیں سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محافظ خانہ شیر ولی،متعلقہ موضع گڑھی فیض اللہ کے پٹواری ارشد خان،پٹواری محافظ خانہ مسعود خان اور دیگر حکام کی طرف سے انتقالات، فردادت، ایس ڈی سی کی تصدیق کے بعد یہ زمین خریدی گئی۔کاغذات اور انتقالات کی تصدیق اسسٹنٹ ڈائریکٹر محافظ خانہ اور متعلقہ پٹواریوں نے کی لیکن بعدازاں تمام دستاویزات جعلی نکلیں، علاوہ ازیں پی ڈی اے نے باقاعدہ الٹیمیشن بھی جاری کر دی لیکن بعد میں پتہ چلا کہ ہم نے دو ارب 50 کروڑ روپے کی رقم حیدر اور ان کے خاندان کے لوگوں کو ادا کر دی لیکن بعد میں کوئی زمین تھی نہ ہی زمین کا نام۔

انہوں نے بتایا کہ رقم کی ادائیگی کے تمام تر ثبوت بھی موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم نے حیدر و ان کی فیملی کے خلاف مختلف تھانوں میں رپورٹ درج کی لیکن اتنا کچھ گزرنے کے باوجود بھی یہ لوگ آزاد گھوم رہے ہیں۔انہوں نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ، آئی جی پی پولیس و دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ حیدر اور ان کی فیملی جس نے سینکڑوں لوگوں کی جمع پونجی پر ہاتھ صاف کیا ہے اور رقم فراڈ کے ذریعے ہڑپ کی ہے کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے اور پیسے کھانے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے