سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد کا یونیورسٹی کیمپس کا دورہ،افسران و اہلکاروں کے مسائل سننے کیلئے پولیس دربار کا انعقاد
پشاور (مدثرزیب سے) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر میاں سعید احمد نے یونیورسٹی کیمپس کا دورہ کیا، جہاں آمد پر کمانڈنٹ کیمپس مجیب الرحمان نے ان کا استقبال کیا۔سی سی پی او پشاور کی زیرِ صدارت یونیورسٹی کیمپس میں پولیس افسران و اہلکاروں کے مسائل اور عرض و معروض سننے کے لیے پولیس دربار کا انعقاد کیا گیا۔ دربار میں کمانڈنٹ کیمپس مجیب الرحمان، ڈی ایس پی عبد الرحمان خان، ایس ایچ او تھانہ کیمپس آصف علی خان سمیت دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔

دربار کے دوران سی سی پی او پشاور نے پولیس افسران و اہلکاروں کے جائز مسائل بغور سنے اور ان کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔اپنے خطاب میں سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکاروں کی ویلفیئر، پروموشن اور دیگر انتظامی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور محکمہ پولیس میں میرٹ اور انصاف پر مبنی نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔اس موقع پر یونیورسٹی کیمپس میں تعینات قیصر علی (نائب قاصد) کی مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے انہیں تحائف پیش کیے اور ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں توصیفی اسناد سے نوازا۔

بعدازاں سی سی پی او پشاور نے تھانہ کیمپس کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے تھانے کے ریکارڈ، رجسٹرز کی تکمیل، مختلف دفاتر، رہائشی بیرکس، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی انتظامات اور سی سی ٹی وی کیمروں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ کیمپس مجیب الرحمان نے مجموعی سیکیورٹی اقدامات اور پولیس کارکردگی کے حوالے سے سی سی پی او کو تفصیلی بریفنگ دی۔سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے کہا کہ صوبے کی سب سے بڑی تعلیمی درسگاہ کی سیکیورٹی پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جس کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو مزید مؤثر اور بہتر بنانے کی ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے