شہریوں سے نقد رقم، قیمتی طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹنے میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

پشاور (مدثرزیب سے) ضلع پشاور میں سٹریٹ کرائمز، چوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا۔ اس حوالے سے ایس پی فقیر آباد ڈویژن ارشد خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی گلبہار احسان مروت کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ پھندو جاوید مروت اور تفتیشی افسران نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ اہم کارروائی کے دوران سواریوں کی گاڑی اور رکشہ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث مرکزی ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کی شناخت نوید ولد شاہ زمان سکنہ گلبہار سے ہوئی، جس کا تعلق منظم چور گینگ سے ہے، گینگ میں خواتین بھی شامل ہیں جو شہریوں اور خواتین کو سواریوں کی گاڑی کے ذریعے لاکھوں روپے نقد رقم، قیمتی طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے لوٹنے میں ملوث ہیں۔واقعات کے مطابق مدعیہ مسماۃ (ج) زوجہ کامران سکنہ نذربوستان بابا نے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی طلائی زیورات چوری کی رپورٹ درج کرائی تھی، جس پر مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی،افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ پھندو جاوید مروت نے اہم کارروائی کے دوران ملوث مرکزی کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا۔جس نے دوران تفتیش شہریوں اور خواتین کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے ملوث دیگر ملزمان کے نام بھی اگل دیئے جن کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہی ملزم کے قبضے سے ابتدائی طور پر 4 لاکھ روپے بھی برآمد کر لئے گئے۔
![]()