چاندی حاجی حبیب سکنہ افغانستان نے سمگل کی تھی جو حاجی داؤد سکنہ قلعہ عبداللہ نے کوئٹہ سے پشاور پہنچائی، پریس کانفرنس

پشاور(مدثرزیب سے)پشاور کے صرافہ بازار کے معروف صراف ظاہر شاہ نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے12 جنوری کو قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات کیلئے لے گئے،ظاہر شاہ نے کہا کہ اداروں نے جو چاندی ضبط کی ہے وہ افغانستان سے سمگل ہوئی تھی جبکہ چاندی کا مالک حاجی حبیب سکنہ افغانستان تھا۔ ظاہر شاہ کے ہمراہ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن اندر شہر کے صدر حاجی اورنگزیب،جنرل سیکرٹری احسن علی بھی موجود تھے۔ ظاہر شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دکانیں بند ہونے کی وجہ سے 160 کلو چاندی حاجی داؤد سکنہ قلعہ عبداللہ نے کوئٹہ سے پشاور میرے گھر پہنچائی اور امانتاً میرے پاس رکھوائی، میرے علم میں یہ بات نہیں تھی کہ یہ چاندی افغانستان سے سمگل ہو کر آئی ہے۔،ظاہر شاہ نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے امانت سمجھ کر چاندی رکھ لی لیکن حاجی داؤد نے میرے اعتماد کو ٹھس پہنچائی۔ظاہر شاہ نے سمگل شدہ چاندی کو وطن عزیز کی ملکیت قرار دیتے ہوئے اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور کہا کہ میں اپنی غلطی پر شرمندہ ہوں، میں کسی بھی فورم پر اس چاندی کا دعویدار نہیں ہوں اور نہ ہی دعویدار ہوں۔ ظاہرشاہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اداروں نے میری اصلاح کرتے ہوئے مجھے سدھرنے کا موقع دیا۔ انہوں نے پولیس، اداروں، میڈیا اور صرافہ برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل صورتحال میں ان سب کا شکرگزار ہوں۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے