
خیبر: قائد حزب اختلاف صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ خان نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کی جانب سے ضلع خیبر میں منعقد کیا گیا امن جرگہ دراصل خود کو مظلوم ثابت کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پختون قوم کے قومی جرگے نے سہیل آفریدی کو مسترد کر دیا ہے اور ایسے نمائشی اقدامات سے علاقے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔
ڈاکٹر عباداللہ خان نے کہا کہ امن کے نام پر بار بار جرگے منعقد کیے جا رہے ہیں لیکن عملی اقدامات صفر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی عدم توجہی کے باعث متاثرین کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو نعروں کی نہیں بلکہ عملی ریلیف، مستقل حل اور حقیقی امن کی ضرورت ہے تاکہ ضلع خیبر کے متاثرین کو انصاف اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
![]()