پشاور(مدثر زیب سے) وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے شاندار چھکا لگا کر آر ایم آئی میڈیا کرکٹ لیگ کا افتتاح کر دیا۔ صحافیوں کے لئے ہر سال منعقد ہونے والے میگا ایونٹ میڈیا کرکٹ لیگ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد قیوم سپورٹس کمپلیکس میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی تھے۔تقریب میں صوبائی وزیر بلدیات مینا خان آفریدی،وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع اللہ جان، مشیر خزانہ مزمل اسلم،ڈائریکٹر سپورٹس تاشفین حیدراور سی ای او آأر ایم آئی شفیق الرحمن سمیت صوبائی کابینہ کے ارکان نے خصوصی شرکت کی۔

صدر پشاور پریس کلب ایم ریاض نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آر ایم آئی کے تعاون سے گزشتہ نو سال سے پشاور پریس کلب کے صحافیوں کیلئے میڈیا کرکٹ لیگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔دن بھر خبروں کے پیچھے پھرنے والے صحافیوں کے لیے یہ ایونٹ ان کی ریفریشمنٹ کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایم ریاض نے کہا کہ آر ایم آئی میڈیا کرکٹ لیگ میں اس سال ساڑھے 3سو سے زائد صحافی حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کوشش ہے کہ اس سے بڑھ کر صحافیوں کی تفریح کے لیے اقدامات کیے جائیں اور آئندہ سال اس سے بڑا ایونٹ منعقد کریں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ایک بہت اچھا ایونٹ ہے جس میں صحافی ایک دوسرے کے خلاف بیڈ بال استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ آر ایم آئی میڈیا کرکٹ لیگ میں پارلیمانی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جائے تاکہ صحافیوں اور ممبران پارلیمنٹ کے درمیان بھی کھیل کے مقابلے ہوں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمارے صوبے میں ٹیلنٹ بہت ہے لیکن مواقع کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے حقوق سب کے ہیں۔ ضم اضلاع کے حوالے سے کئے گئے وعدے ایفا نہیں ہوئے۔ہم اپنا حق لے کر رہیں گے۔ صحافی ہماری آواز بنیں۔ مجھے میرے صوبے کا پورا حق لینا ہے۔ یہ صوبہ میرا ہے ان کے حقوق کے لئے ہر حد تک جاؤنگا۔ہم امن کی بات کرتے ہیں اور ہم امن کے لیے ہی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کل ہونے والا امن جرگہ امن کے لیے مددگار ثابت ہوگا جس میں تمام پارٹیوں کے لیڈر شرکت کریں گے۔ تقریب کے آخر میں صدر پشاور پریس کلب ایم ریاض نے وزیراعلی سہیل آفریدی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے