فورم کے اراکین کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے،نومنتخب صدر بلال احمد
پشاور(نیوز ر پورٹر) ویڈیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں الیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد احمد کی نگرانی میں منعقد ہوئے۔الیکشن میں مجموعی طور پر 10 نشستوں پر 19 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔صدر کی نشست پر یونائٹیڈ پینل کے امیدوار بلال احمد نے 73ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے مدمقابل ناصر علی شاہ 22 ووٹ حاصل کر سکے۔ نائب صدر کی نشست پر ارسلان جنید 66ووٹ لے کر منتخب ہوئے، جبکہ ملک عادل زادہ نے 29ووٹ حاصل کئے۔جنرل سیکرٹری کی نشست پر ناصر نعیم 56ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ عامر علی شاہ نے 39ووٹ حاصل کیے۔ فنانس سیکرٹری کی نشست پر کاشان ارشد نے69ووٹ حاصل کیے، جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر تنویر اقبال 75ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔اسی طرح ایگزیکٹو کونسل کے اراکین میں رضوان شیخ، شکیل صدیقی، فرحان بشیر، آصف قادری اور فضل حسین منتخب ہوئے۔ نومنتخب صدر بلال احمد نے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ویڈیو جرنلسٹ فورم کے اراکین کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے پشاور پریس کلب کی کابینہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس جمہوری عمل میں تعاون فراہم کیا۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے