پیپلز سیکریٹ صرف فوٹو سیشن جبکہ گورنر ہاؤس کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، ذوالفقار افغانی
پشاور(مدثر زیب سے) پی پی پی پشاور سٹی کے کارکنوں نے بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر سٹی ڈسٹرکٹ کے رہنماؤں ذوالفقار افغانی اور ذوالفقار اعوان کی قیادت میں پریس کانفرنس کی، پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی پشاور سٹی ڈسٹرکٹ کے ناظمین اور چیئرمینوں نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے خلاف بیگم بھٹو کی برسی کے موقع پر احتجاجی تحریک چلانے کا بھی اعلان کیا۔پاکستان پیپلز پارٹی پشاور سٹی ڈسٹرکٹ کے رہنماؤں ذوالفقار افغانی اور ذوالفقار اعوان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پریس کلب کے علاوہ کہیں بھی بیگم نصرت بھٹو کی برسی نہیں منائی گئی، بیگم نصرت بھٹو نے دور آمریت میں جمہوریت کیلئے آواز بلند کی، ان کے شوہر جیل میں تھے،انہوں نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن جمہوریت پر آنچ نہیں آنے دی۔انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ آصف علی زرداری کی جانب سے خیبر پختونخوا میں پارٹی کارکنان کے مسائل کے حل اور پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے بھجوائے گئے گورنر اس وقت پارٹی کو تباہ کر رہے ہیں اور گورنر ہاؤس کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا جا رہاہے جس پر ہم گورنر کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہیں۔ ذوالفقار عوان نے کہا کہ لوگ پارٹی سے دستبرداری اختیار کر رہے ہیں لیکن گورنر صاحب صرف ٹک ٹاک بنا رہے ہیں اور پارٹیاں اڑا رہے ہیں۔پریس کانفرنس سے ذوالفقار افغانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کر نے سے پارٹی کو نقصان ہو رہا ہے جبکہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو سب اچھا کی رپورٹ دی جا رہی ہے،ہم جب بھی بلاول بھٹو سے ملاقات کرنے جاتے ہیں تو گورنر صاحب ہمارا راستہ روک لیتے ہیں پارٹی کارکنان کو بلاول بھٹو زرداری سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی کے وجود کو شدید خطرات لاحق ہیں لوگ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں اور گورنر صاحب کوصوبے کی کوئی پرواہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی صدر اور جنرل سیکرٹری اس وقت خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں،صوبے میں کہیں بھی پارٹی کی تنظیم نہیں نہ اس طرف توجہ دی جا رہی ہے۔ذوالفقار افغانی نے پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا اور جنرل سیکرٹری کو 10 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئیں اور ہمارے ساتھ بیٹھک کریں اور پارٹی کے معاملات کو درست کریں جبکہ پورے صوبے میں تنظیمیں بحال کی جائیں۔ اگر دس دن کے اندر پارٹی کے صوبائی صدر اور جنرل سیکرٹری نے ہمارے ساتھ مذاکرات نہ کئے تو 9 نومبر کو اسلام آباد میں ایک پُرہجوم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا اورر اس کے بعد زرداری ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شہید کارکنان بے نظیر بھٹو شہید اور بیگم نصرت بھٹو کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے