امجد ہادی یوسفزئی

معروف پشتو گلوکار گل ورین باچا نے صوابی میں امن کی شام کے لیے شاندار محفلِ موسیقی سجائی، جس میں شائقینِ موسیقی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل کے دوران گل ورین باچا نے اپنے مشہور اور مقبول گیت پیش کیے، جن پر حاضرین جھوم اٹھے اور بھرپور داد دی۔

یہ محفل گل ورین پروڈکشن کے تحت منعقد کی گئی، جس میں نوجوانوں سمیت مختلف طبقۂ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔ گل ورین باچا کی جاندار پرفارمنس نے سماں باندھ دیا اور شرکاء کو خوب محظوظ کیا۔ حاضرین کا کہنا تھا کہ ان کی آواز اور اندازِ گائیکی نے محفل کو یادگار بنا دیا۔

تقریب میں نامور فنکار سید رحمن شینو اور قاضی جمال نے مزاحیہ خاکے پیش کیے، جنہیں عوام نے بے حد سراہا اور خوب تالیاں بجائیں۔

منتظمین کے مطابق حالیہ دنوں میں صوابی میں قتل و غارت کی وارداتوں کے پیشِ نظر نوجوانوں نے علاقے میں امن و امان اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کے لیے اس محفل کا انعقاد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موسیقی اور ثقافتی سرگرمیاں معاشرے میں مثبت سوچ اور ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں۔

محفل کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے جبکہ تقریب خوشگوار اور پُرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے