

پشاور: ورسک ماڈل اسکول اینڈ کالج کے لیے یہ ایک قابلِ فخر لمحہ ہے کہ ادارے کے فزکس کے لیکچرر سر فضل احد نے فزکس میں ایم فل کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا۔ انہوں نے اپنے تحقیقی مقالے کا کامیاب دفاع بیرونی اور اندرونی ممتحنین کے سامنے پیش کیا۔
سر فضل احد نے اپنے تحقیقی مقالے کا دفاع ڈاکٹر شاکر اللہ (بیرونی ممتحن) جو کہ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے تعلق رکھتے ہیں، اور ڈاکٹر قاسم علی (اندرونی ممتحن) جو کہ قرطبہ یونیورسٹی پشاور سے وابستہ ہیں، کے سامنے کامیابی کے ساتھ سرانجام دیا۔ دونوں ممتحنین نے ان کی تحقیق اور علمی کاوش کو سراہتے ہوئے اسے قابلِ قدر قرار دیا۔
ادارے کے اساتذہ اور طلبہ نے سر فضل احد کو اس اہم تعلیمی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی علم و تحقیق کے میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کر کے ادارے اور طلبہ کا نام روشن کریں گے۔
![]()