
پشاور: سید غلام رضا رضوی کے صاحبزادے سید فائق رضا رضوی نے ایرانی سفارتخانے کا دورہ کر کے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایرانی سفیر سے ملاقات کی اور ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
سید فائق رضا رضوی نے کہا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت امت مسلمہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور وہ امت کے اتحاد، استقامت اور اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے ایک اہم کردار ادا کرتے رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام اس مشکل گھڑی میں اپنے ایرانی بھائیوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت امت مسلمہ کا بڑا نقصان قرار، سید فائق رضا رضوی کا ایرانی سفارتخانے کا دورہپشاور: سید غلام رضا رضوی کے صاحبزادے سید فائق رضا رضوی نے ایرانی سفارتخانے کا دورہ کر کے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایرانی سفیر سے ملاقات کی اور ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔سید فائق رضا رضوی نے کہا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت امت مسلمہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور وہ امت کے اتحاد، استقامت اور اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے ایک اہم کردار ادا کرتے رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام اس مشکل گھڑی میں اپنے ایرانی بھائیوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
![]()