
پشاور: پشاور پریس کلب میں “ہوپ رمضان سپورٹس گالا” کی لانچنگ اور کٹس ڈسٹری بیوشن کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس ایونٹ کا انعقاد ڈائریکٹوریٹ جنرل اسپورٹس خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر پشاور کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد ترند تھے۔
تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی لائق زادہ، ہوپ کے ڈائریکٹر محمد زبیر الٰہی سمیت پشاور پریس کلب کے عہدیداران اور گورننگ باڈی کے اراکین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پریس کلب کے صدر ایم ریاض، چیئرمین اسپورٹس کمیٹی کاشف الدین سید، نائب صدر ضیاء الحق، جنرل سیکرٹری عالمگیر خان، جائنٹ سیکرٹری گلزار احمد، فنانس سیکرٹری ارشاد علی اور دیگر اراکین نے بھی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر کھیل تاج محمد ترند نے پشاور پریس کلب کے “ہوپ رمضان سپورٹس گالا” کے لیے پانچ لاکھ روپے گرانٹ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کی کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے آئندہ صوبائی بجٹ میں بھی باقاعدہ فنڈز مختص کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے لیے صوبے بھر میں مزید اسپورٹس ایونٹس کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔
اس موقع پر کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے والے 270 کھلاڑیوں میں اسپورٹس کٹس بھی تقسیم کی گئیں۔ رمضان سپورٹس گالا میں چھ مختلف کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں جن میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، سنوکر، کیرم بورڈ، لوڈو اور شطرنج شامل ہیں۔
رمضان سپورٹس گالا کا باقاعدہ آغاز 6 مارچ 2026 بروز جمعہ سے پشاور پریس کلب میں ہوگا۔ مقابلے روزانہ رات 9 بجے شروع ہوں گے جبکہ یہ رنگارنگ اسپورٹس میلہ آئندہ دس روز تک جاری رہے گا۔
پشاور پریس کلب میں “ہوپ رمضان سپورٹس گالا” کی شاندار لانچنگ، مشیر کھیل تاج محمد ترند کا پانچ لاکھ روپے کا اعلانپشاور: پشاور پریس کلب میں “ہوپ رمضان سپورٹس گالا” کی لانچنگ اور کٹس ڈسٹری بیوشن کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس ایونٹ کا انعقاد ڈائریکٹوریٹ جنرل اسپورٹس خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر پشاور کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد ترند تھے۔تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی لائق زادہ، ہوپ کے ڈائریکٹر محمد زبیر الٰہی سمیت پشاور پریس کلب کے عہدیداران اور گورننگ باڈی کے اراکین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پریس کلب کے صدر ایم ریاض، چیئرمین اسپورٹس کمیٹی کاشف الدین سید، نائب صدر ضیاء الحق، جنرل سیکرٹری عالمگیر خان، جائنٹ سیکرٹری گلزار احمد، فنانس سیکرٹری ارشاد علی اور دیگر اراکین نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر کھیل تاج محمد ترند نے پشاور پریس کلب کے “ہوپ رمضان سپورٹس گالا” کے لیے پانچ لاکھ روپے گرانٹ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کی کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے آئندہ صوبائی بجٹ میں بھی باقاعدہ فنڈز مختص کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے لیے صوبے بھر میں مزید اسپورٹس ایونٹس کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے والے 270 کھلاڑیوں میں اسپورٹس کٹس بھی تقسیم کی گئیں۔ رمضان سپورٹس گالا میں چھ مختلف کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں جن میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، سنوکر، کیرم بورڈ، لوڈو اور شطرنج شامل ہیں۔رمضان سپورٹس گالا کا باقاعدہ آغاز 6 مارچ 2026 بروز جمعہ سے پشاور پریس کلب میں ہوگا۔ مقابلے روزانہ رات 9 بجے شروع ہوں گے جبکہ یہ رنگارنگ اسپورٹس میلہ آئندہ دس روز تک جاری رہے گا۔
![]()