
ٹانک(گوہر ترین)ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹانک(رجسٹرڈ) کی نمائندہ وفد کی صدر سید شاہ کنڈی اور جنرل سیکرٹری کفایت اللہ پراچہ کی قیادت میں نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالصمد سے ملاقات کی نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو تعیناتی پر مبارکباد دی وفد میں ، سرپرست اعلی رفیق احمد کنڈی ،شیخ رحمت اللہ، نور محمد برکی ،نور عالم محسود ،جواد دلسوز، زعفران میانی اور گوہر ترین شامل تھے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالصمد خان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں میڈیا کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا مثبت تنقید صحافیوں کا حق ہے جو کو ہمیشہ خوش آمدید کہیں گے ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے ایک جامع پلان تشکیل دے رہے ہیں رات کے اوقات میں پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں نے گشت شروع کر دیئے ہیں جس کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہے کہ عوام اور پولیس کا ایک دوسرے پر اعتماد بحال ہو تاکہ جرائم کی شرح میں کمی ہو اعتماد کی فضا بحال کرنے کے لئے سیکٹر وائز کھلی کچہری منعقد کی جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ کاغذی کاروائی مکمل ہونے کے بعد جلد منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے گا۔
![]()