9 مئی تحریک انصاف کیلئے ٹریپ تھا، مخالفین کے حربے ناکام ہو گئے، صوبائی وزیر بلدیات کی معاون خصوصی اطلاعات شفیع جان کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس
پشاور(سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات مینا خان اور معاون خصوصی اطلاعات شفیع جان نے سول سیکرٹریٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ نومئی کو سہیل آفریدی پشاور میں تھے، اختیار ولی نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل افریدی پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے، مینا خان آفریدی نے کہا کہ ان کے تمام حربے ناکام ہوگئے ہیں، سہیل آفریدی وزیر اعلی بن گئے ہیں، نو مئی تحریک انصاف کیلئے ایک ٹریپ تھا، انہوں نے کہا کہ سہیل افریدی کے خلاف ایک بیانیہ بنایا جارہا ہے، انہوں نے بتایا کہ کابینہ کے پہلے اجلاس میں ریڈیو پاکستان واقعے کے تحقیقات کیلئے کمیشن کی منظوری دیں گے۔مینا خان آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد کابینہ میں مزید وزراء شامل کریں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات شفیع جان کا کہنا تھا کہ جعلی کوارڈینیٹر اختیار ولی نے جعلی ویڈیو ٹی وی پر چلائی، اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ہماری نشستیں چھینی گئی، اب سہیل آفریدی ان لوگوں سے ہضم نہیں ہورہا، انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کی کل جو ویڈیو چلائی گئی ہے وہ 16مارچ 2023کی ہے، جبکہ سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے