
پشاور(مدثر زیب سے) سی ٹی ڈی تھانہ میں پیش آنے والے واقعہ میں شہید سی ٹی ڈی پولیس اہلکار بلال خان کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی۔ شہید کی نماز جنازہ میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، آئی جی پولیس ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی جواد قمر، سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد، پاک آرمی حکام، ایس ایس پی آپریشنز مسعوداحمد، ایس ایس پی سی ٹی ڈی نجم الحسنین، ایس ایس پی کوارڈی نیشن خالد خان،ایس پی ہیڈ کوارٹرز علی گوہر، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز سمیت شہید کے لواحقین اور پولیس افسران واہلکاروں نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔اس موقع پر اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی،گورنر خیبر پختونخوا، پولیس افسران اور پاک آرمی حکام نے شہید کے تابوت پر پھول چڑھائے اور شہید کے بلنددرجات کیلئے دعا کی۔
![]()