ملک سعد شہید پولیس لائن میں پروقار حلف برداری تقریب کا انعقاد، نئے منتخب ممبران سے حلف لیا گیا
عوام کا اعتماد اور کثیر تعداد میں ڈی آر سیز سے رجوع کرنا ان کمیٹیوں کی اہمیت اور افادیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، ڈاکٹر میاں سعید احمد
پشاور(مدثر زیب سے) خیبرپختونخوا کی روایات اور رسم و رواج کے مطابق تنازعات کے حل کیلئے قائم (ڈی آر سیز) کو مزید فعال بنانے کیلئے نئے ممبران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ اس مقصد کیلئے ملک سعد شہید پولیس لائن میں پروقار حلف برداری تقریب کا انعقاد ہوا جس میں نو منتخب چیئر مین اور ممبران سے حلف لیا۔سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمدنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں ڈی آر سیز کی کارکردگی حوصلہ افزا ہے۔ اب تک 11,977 تنازعات فریقین کی باہمی رضا مندی سے خوش اسلوبی سے حل کیے گئے ہیں۔ عوام کا اعتماد اور کثیر تعداد میں ڈی آر سیز سے رجوع کرنا ان کمیٹیوں کی اہمیت اور افادیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی آر سیز کے قیام سے مظلوم عوام کو سستا، فوری اور باوقار انصاف ان کی دہلیز پر میسر آیا ہے جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ فریقین کے درمیان باہمی رضامندی سے تصفیہ کرنا ان کمیٹیوں کی کامیابی کی واضح مثال ہے۔سی سی پی او نے نئے منتخب ممبران پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہریوں اور فریقین کے درمیان انصاف پر مبنی فیصلے کرنے کیلئے اپنی توانائیاں صرف کریں گے اور عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔تقریب میں ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد، ڈویژنل ایس پیز سمیت تمام ڈی آر سیز کے چیئرمین، پرانے اور نئے ممبران نے شرکت کی۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے