ڈاکٹر میاں سعید احمد کا ٹریفک ڈرائیونگ تربیتی سکول حیات آباد کا دورہ، تقریب سے خطاب، چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید کی بریفنگ
پشاور(نیوز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے حیات آباد میں واقع سٹی ٹریفک ڈرائیونگ تربیتی سکول کا دورہ کیا اور عوامی سہولت کیلئے قائم جدید تربیتی کلاس روم کا باضابطہ افتتاح کیا۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے سی سی پی او پشاور کو سکول میں شہریوں کی سہولت کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات، ٹریفک نظام میں بہتری، اصلاحاتی اقدامات، اور ٹریفک پولیس کے مجموعی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ سی سی پی او نے لائسنس کے اجراء کیلئے آنے والے شہریوں سے بھی ملاقات کی۔سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی پہچان اس کے ٹریفک نظم و ضبط سے ہوتی ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ ٹریفک قوانین، ڈرائیونگ کے اصولوں اور روڈ سیفٹی کے تقاضوں پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ جدید تربیتی ڈرائیونگ سکولز کا قیام شہریوں میں ڈرائیونگ سے متعلق شعور اور عملی مہارت بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پشاور میں قائم تینوں ڈرائیونگ تربیتی سکولز میں شہریوں کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ محفوظ ڈرائیونگ کلچر کو فروغ دیا جا سکے۔سی سی پی او پشاور نے تربیتی کورس مکمل کرنے والے مرد و خواتین میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ تربیت یافتہ ڈرائیور نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جان و مال کے تحفظ میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔بعد ازاں سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے پشاور امن چوک میں قائم جدید ٹریفک کیبن کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات، بالخصوص لرنر پرمٹ کے اجرا اور دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید نے سی سی پی او کو امن چوک، کلب چوک اور سی پی او چوک میں قائم جدید ٹریفک کیبنز کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے تمام سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے