عوامی خدمت، انصاف کی فراہمی اور قانون کی عملداری ہمارا اولین مقصد ہے، تقریب سے خطاب
چارسدہ(نمائندہ خیبر نامہ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان کی زیر صدارت ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد ہوا۔اردلی روم میں ضلع بھر کے پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی اور اپنے مسائل و امور سے ڈی پی او چارسدہ کو آگاہ کیا۔ ڈی پی او محمد وقاص خان نے تمام مسائل بغور سنے اور موقع پر ہی ان کے حل کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ نے کہا کہ پولیس فورس ایک منظم ادارہ ہے، اور فورس کے ہر جوان کا کردار امن و امان کے قیام میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ جوانوں کے مسائل کا بروقت حل ان کی کارکردگی میں مزید بہتری لاتا ہے۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ پولیس اہلکار عوام کے خادم ہیں، اور عوامی خدمت، انصاف کی فراہمی اور قانون کی عملداری ہمارا اولین مقصد ہے۔ڈی پی او چارسدہ نے ہدایت کی کہ تمام افسران و جوان اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے انجام دیں اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

![]()