ملزمان کے قبضے سے تین پستول، 26 ہزار روپے پاکستانی جعلی کرنسی، متعدد کارتوس بھی برآمد،مقدمات درج
پشاور (مدثر زیب سے) امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے اور جرائم کی روک تھام کیلئے افسران بالا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں،اس حوالے سے ڈی ایس پی ٹاؤن سرکل ارباب نعیم حیدر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تہکال ماجد خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مختلف کاروائیوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ملزمان اسماعیل، محمد عدنان، وجاہت الرحمان اور عادل کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں غیر قانونی اسلحہ، اسلحہ نمائش، ہوائی فائرنگ اور جعلی کرنسی میں ملوث ملزمان شامل ہیں،ملزمان کے قبضے سے تین عدد پستول، 26 ہزار روپے پاکستانی جعلی کرنسی، متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے