ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس بنوں ریجن سجاد خان نے قومِ احمدزئی موسیٰ خیل کے بہادر فرزند، شہید فرمان کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ فرمان شہید گزشتہ شب فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کر گئے۔

احمدزئی عمائدین نے چند روز قبل جرگے کے ذریعے دہشتگردوں کو 10 اکتوبر تک علاقہ چھوڑنے کا الٹی میٹم دیا تھا۔ علاقائی جھڑپ کے دوران فرمان نے جرات و بہادری سے مقابلہ کیا اور اپنی جان کا نذرانہ ملک و قوم کے لئے پیش کیا، جس پر مقامی رہنماؤں اور پولیس نے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

ڈی آئی جی سجاد خان نے کہا: "پولیس احمدزئی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔احمدزئ قوم دلیر اور غیرتمند ہے۔ ہم دہشتگردوں کے خلاف صفِ اوّل میں کھڑے ہیں اور انہیں منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔” انہوں نے پولیس اور مقامی کمیونٹی کے تعاون کو سراہا اور شہید کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے