خیبر سے (امان علی شینواری)
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع خیبر لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والے شہید کیپٹن عباس خان شینواری کے حجرہ آمد پر شہید کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی. اس موقع پر وزیر داخلہ نے شہید کیپٹن عباس خان شینواری کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی عظیم قربانی کو سراہا.
وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی جبکہ اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی انہوں نے کہا کہ کیپٹن عباس خان شینواری نے ملک و قوم کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، ایسی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جاتیں اور پوری قوم اپنے شہداء کو ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھتی ہے. محسن نقوی نے شہید کے اہلِ خانہ کو مکمل حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی.
اس موقع پر آئی جی ایف سی پشاور عمران سرتاج راؤ سمیت اعلیٰ عسکری حکام بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ موجود تھے۔ شہید کیپٹن عباس خان شینواری کے خاندان نے وزیر داخلہ کی آمد پر ان کا خیرمقدم کیا اور تعزیت و ہمدردی پر شکریہ ادا کیا.
واضح رہے کہ گزشتہ روز کیپٹن عباس خان شینواری وادی تیراہ میں ڈرون کواڈ کاپٹر حملے کے دوران شہید ہو گئے تھے.

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے