پشاور(مدثر زیب سے) پشاور صدر کے علاقے نوتھیہ مشتاق أباد کے رہاٸشی حاجی سید ولی بیٹی اور بیٹے کے ہمراہ اپنے داماد اور پشتخرہ پولیس کے ظلم و زیادتی کے خلاف پشاور پریس کلب پہنچ گٸے۔ پشاور پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوٸے حاجی سید ولی نے بتایا کہ میں نے محنت مزدوری کی غرض سے طویل عرصہ ملک سے باہر گزارا ہے اور ملک کو کروڑوں روپے کا زرمبادلہ بھیجا ہے۔ چار سال قبل میری بیٹی یسری بی بی کی شادی پشتخرہ کے رہاٸشی بلال نذر سے ہوئی۔ شادی کے بعد بیٹی نے بمشکل اپنے خاوند کے گھر ایک سال گزارا کیونکہ داماد بے روزگاری کا شکار تھا اور أٸے روز بیٹی پر مظالم ڈھاتا تھا جبکہ شادی شدہ ہونے کے باوجود بیٹی اور اس کے بچوں کے اخراجات میں خود پورے کرتا تھا۔ حاجی سید ولی نے الزام لگاتے ہوٸے کہا کہ تھانہ پشتخرہ کے سابق ایس ایچ او اعجاز خان نے مبینہ طور پر گزشتہ سال 29 نومبر کو میرے داماد بلال نذر سے میل ملاپ کر کے میری بیٹی اور 15 سالہ بیٹے پر سونے کی چوری کا الزام لگایا اور وردی کا ناجاٸز استعمال کرتے ہوٸے بغیر وارنٹ میرے گھر پر چڑھاٸی کی۔ پولیس چادر۔ چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے میرے 15 سالہ بیٹے سید طفیل۔ گھر میں موجود 60 تولے سونا اور4 عدد قیمتی موبائل سیٹ اٹھا کر لے گئی ۔ انہوں نے کہا کہ میرا داماد کچھ روز قبل مجھ سے چار لاکھ روپے بطور قرض لے گیا اور مزید پیسے و دولت ہتھیانے کے لیے ایس ایچ او پشتخرہ کی مدد سے یہ ڈرامہ کیا۔ صحافیوں کے سوالات کےجواب میں سید ولی نے بتایاکہ میرے 60 تولہ سونا پر أج بھی سابق ایس ایچ و پشتخرہ اعجاز خان قابض ہےجبکہ ائے روز ہمارے گھر پر فائرنگ ہو رہی ہے اور ہمیں قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جس کی ایف ائی ار نامعلوم افراد کے خلاف درج ہے۔ سید ولی کے ساتھ أنے والی بیٹی یسری بی بی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوٸے بتایاکہ میرے شوہر بلال نذر نے چوری کا جھوٹا الزام میرے بھاٸی پر لگایا اور 5 روز تک اسے لاپتہ رکھا گیا جبکہ اس دوران پولیس نے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ میرا شوہر بلال نذر مجھ سے میرا نومولود بیٹا بھی چھین کر لے گیا۔ یسری بی بی نے کہا کہ میرے شوہر نے اپنی بہن کی شادی کے اخراجات پورے کرنے کے لٸے یہ ڈرامہ سٹیج کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کی اس کھلم کھلا ظلم و زیادتی کے خلاف سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید کو درخواست بھی دی لیکن تھانہ ہشتخرہ کا عملہ احکامات ملنے کے باوجود روایتی ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے۔ انہوں نے قران پاک پر حلف اٹھاتےہوٸے کہا کہ ہم بے گناہ ہیں۔ انہوں نے أٸی جی پی۔ سی سی پی و دیگر اعلی حکام سے اپیل کرتے ہوٸے کہا کہ ہمارے ساتھ ہونے والے ظلم کا ازالہ کیا جاٸے۔ ہمیں تحفظ فراہم کیا جاٸے جبکہ سابق ایس ایچ او پشتخرہ اعجاز خان اور فراڈی داماد سے لوٹا گیا سونا و رقم واپس دلاٸی جاٸے اور ان کے خلاف تادیبی کاررواٸی کی جاٸے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے