ٹانک: (گوہر ترین)بازار میں چنگچی رکشوں کے بے ہنگم رش کے خلاف کریک ڈاؤن
ٹانک شہر کے مصروف بازاروں میں چنگچی رکشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے شدید رش پر قابو پانے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک کی ہدایات پر ٹریفک پولیس نے بھرپور کریک ڈاؤن کیا۔
ٹریفک انچارج عصمت اللہ کی نگرانی میں بغیر روٹ پرمٹ اور بغیر نمبر پلیٹس چلنے والے چنگچی رکشوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جس دوران متعدد رکشوں کے چالان کیے گئے۔
اس موقع پر ٹریفک انچارج عصمت اللہ نے رکشہ ڈرائیوروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ رش والی جگہوں پر رکشے کھڑے نہ کریں اور صرف مقررہ روٹس پر ہی اپنی سروس جاری رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آئندہ بھی بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی تاکہ شہریوں کو بہتر آمدورفت کی سہولت فراہم کی جا سکے اور بازاروں میں ٹریفک کی روانی بحال رہے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے