پشاور (فیاض شاداب)پشتو زبان وادب کے مائے ناز لکھاری نورالبشر نوید کے ادبی خدمات کے اعتراف اور اعزاز میں ادبی تنظیم نیاز ادبی سنگر کے زیر سایہ ایک شام 6 فبروری کو پشاور میں منائی گئی۔ تقریب میں نامی گرامی شاعر و ادبا نے نورالبشر نوید کی جانب سے پشتو زبان و ادب کے لیے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کے نورالبشر نوید ایک منفرد لکھاری ہیں پشتو زبان وادب کی ترقی کے لیے انکے کردار اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ نوید صاحب نے مختلف اصناف میں طبع آزمائی کی ہے مثال کے طور پر ڈراما،افسانہ سٹیج ڈراما، ریڈیو ڈراما اور شاعری میں اپنی مثال آپ ہے۔ نورالبشر نوید صاحب صحافت کے شعبے سے بھی منسلک ہے ملکی اور بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے ساتھ کا کر چکے ہیں اور کر رہے ہیں مختلف اخبارات اور رسائل کے مدیر اعلیٰ رہے ۔ پشتو رسالہ لیکوال جس کے مدیر اعلیٰ بھی گزشتہ تقریباً چالیس سال مسلسل چھاپ رہے ہیں ۔ اسی طرح روزنامہ وحدت کے لیے ؛ ماتہ غوگ شہ کے عنوان سے ایک مشھور کالم لکھتے رہے ۔ افغان جنگ کے حوالے ان کالم نویسی کو کافی پزیرائی ملی اور ان کی قلم کی شہرت سرحد پار افغانستان کی گلی گلی گواہ ہے۔ تقریب میں ڈاکٹر حنیف خلیل ل، ڈاکٹر زبیر حسرت، پروفیسر اسیر منگل، کاظم نیاز ، امجد علی خادم، رحمت شاہ سائل ، روخان یوسفزئی ، فرید اللہ حساس، عمران شکور، گل محمد ، گل محمد بیتاب ، کرن خان، افسر افغان فیاض خویشکی اور دیگر شعراء و ادباء نے شرکت کی ۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے