
پشاور (فیاض شاداب) – خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور میں گزشتہ روز دوپہر 2 بجے ایک پرمعنی اور روح افزا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد رہبرِ شہید سید علی خامنہ ای کی یاد منانا اور ان کی خدمات کو اجاگر کرنا تھا۔ تقریب "حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای: ایک ہمہ جہت شخصیت” کے عنوان سے منعقد کی گئی، جس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
کانفرنس کے دوران مقررین نے رہبرِ شہید کی حیاتِ مبارکہ اور ان کی بے مثال قیادت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے امتِ مسلمہ کے لیے ان کی لازوال جدوجہد، اصول پسندی اور قیادت کی خصوصیات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ شرکاء نے کہا کہ سید علی خامنہ ای کی شخصیت نہ صرف ایک عظیم رہنما کی تھی بلکہ ان کے افکار مسلم دنیا کے لیے مستقل رہنما کا کردار ادا کریں گے۔
تقریب کے اختتام پر شہید کے درجات کی بلندی، امتِ مسلمہ کی فلاح اور اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ خانہ فرہنگِ ایران کے حکام نے تمام معزز مہمانوں کی شرکت اور اس علمی و روحانی کاوش کو کامیاب بنانے پر شکریہ ادا کیا۔
یہ کانفرنس نہ صرف علمی و ادبی محفل کا حصہ تھی بلکہ شرکاء کے لیے سید علی خامنہ ای کے افکار و نظریات پر غور و فکر کرنے کا موقع بھی فراہم کیا۔
![]()