خیال مت شاہ آفریدی سے
تیراہ اپر باڑہ کے علاقے ایندرہ اکاخیل میں مارٹر گولہ گرنے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہو گئے۔ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقامی شہری بازار سے افطار کا سامان خرید کر ایک گاڑی میں اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے کہ اچانک مارٹر گولہ گاڑی پر آ گرا، جس سے موقع پر ہی جانی نقصان ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں قبیلہ اکاخیل سے تعلق رکھنے والے ممتاز آفریدی، منتظر آفریدی اور خواجہ آمین شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے پشاور کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
واقعے کے بعد میتوں کو ڈوگرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خان ولی آفریدی اور پی ٹی ایم کے کارکنان نے ایک نوجوان کی لاش کو بطور احتجاج باڑہ خیبر چوک لانے اور بعد ازاں پشاور منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حقائق سامنے آنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے