پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے اور کل بروز جمعرات ملک بھر میں پہلا روزہ رکھا جائے گا۔ چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔
اجلاس کے دوران ملک کے مختلف حصوں سے موصول ہونے والی شہادتوں، موسمی صورتحال اور فلکیاتی معلومات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ غور و خوض کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے باضابطہ اعلان کیا کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آچکا ہے، لہٰذا کل بروز جمعرات پاکستان بھر میں پہلا روزہ ہوگا۔
دوسری جانب لاہور سمیت دیگر بڑے شہروں میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے۔ لاہور میں اجلاس کی صدارت ڈی جی اوقاف و مذہبی امور شاہد حسن کلیانی نے کی، جہاں مقامی شہادتوں اور موسمی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔
اعلان کے بعد ملک بھر کی مساجد میں تراویح کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ شہریوں نے ماہِ صیام کی آمد پر خوشی اور عقیدت کا اظہار کیا ہے۔ مارکیٹوں میں بھی خریداری کا رجحان بڑھ گیا ہے اور سحر و افطار کے اوقات کار جاری کر دیے گئے ہیں۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے