تربت ایک بار پھر لرز اٹھا! ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ کے قافلے کو نشانہ بنانے کی خوفناک کوشش ناکام، دھماکے میں 5 لیویز اہلکاروں اور ایک راہگیر کے زخمی ہونے کی تصدیق۔ذرائع کے مطابق بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑا دیا گیا۔ دھماکے کی آواز سے پورا علاقہ گونج اٹھا، جبکہ سیکیورٹی فورسز اور ایف سی موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر بڑیچ مکمل طور پر محفوظ رہے۔علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے