بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں اتوار 25 اکتوبر 2025 کی شام پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF) کے زیرِ اہتمام ایک رنگارنگ اور یادگار “ادبی شام” کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف علمی و ادبی شخصیات، شعرا، طلباء تنظیموں کے نمائندگان اور افغان طلباء نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کی صدارت پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے صوبائی چیئرمین عبد الحمید ناصر نے کی، جبکہ پختون جرنلسٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد کے نائب صدر، پشتو ادبی سوسائٹی اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل اور معروف شاعر و صحافی سردار یوسف‌زئی مہمانِ خصوصی تھے۔اس موقع پر نوجوان شاعر دانیال حیران نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔- ادبی محفل کے رنگ محفل میں مختلف شعرا نے اپنے دلکش اور فکر انگیز کلام سے حاضرین کو محظوظ کیا۔شعراء میں خان کریم افریدی، ریاض مروت، مجیب اورکزئی، دانیال حیران، عبد الحمید ناصر، سردار یوسف‌زئی اور فضل افغان شامل تھے جنہوں نے اپنے اشعار کے ذریعے امن، محبت، ثقافت اور علم کی روشنی پھیلانے کا پیغام دیا۔حاضرین نے شعری کلام پر خوب داد دی، اور محفل دیر تک خوبصورت تالیوں، قہقہوں اور ادبی مکالمے سے گونجتی رہی۔- مہمانِ خصوصی کا خطاب مہمانِ خصوصی سردار یوسف‌زئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ “پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے نوجوانوں نے اپنی علمی اور ادبی سرگرمیوں کے ذریعے ایک بہترین مثال قائم کی ہے۔ایسی محافل نہ صرف طلباء کے اندر تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارتی ہیں بلکہ مختلف تنظیموں کے درمیان اتحاد و بھائی چارے کو بھی فروغ دیتی ہیں۔”انہوں نے کہا کہ ادبی و ثقافتی پروگرامز کا تسلسل نئی نسل میں فکری بیداری اور سماجی ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔- شرکاء کی وسیع شرکت تقریب میں اسلامی جمعیت طلبہ، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن، پختونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، بنوں سٹوڈنٹس سوسائٹی، شانگلہ سٹوڈنٹس سوسائٹی اور دیگر تنظیموں کے نمائندگان شریک ہوئے۔تمام طلباء کے مابین ایک خوبصورت اتحاد اور بھائی چارے کا منظر دیکھنے کو ملا، جو پی ایس ایف کی مثبت سوچ اور ادبی وژن کا عکاس تھا۔صوبائی ممبر ملک موسیٰ خان اور پی ایس ایف ہاسٹل سٹی کے وفد کی شرکت نے تقریب کی وقعت اور رونق میں مزید اضافہ کیا۔اس موقع پر ریڈیو پاکستان کے صحافی احسان اللہ احمدزئی نے تقریب کی میڈیا کوریج کی خدمات انجام دیں۔-

آخر میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے قائم مقام صدر خانزیب اخون خیل نے تمام معزز مہمانوں، شعرا اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا “پی ایس ایف صرف ایک طلبہ تنظیم نہیں بلکہ فکر، ادب اور بیداری کی ایک علمی تحریک ہے، جو نئی نسل کو شعور، محبت اور رواداری کا پیغام دیتی ہے۔ ہم یونیورسٹی میں علم، ادب اور شعور کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔”- اس کامیاب ادبی محفل کے روحِ رواں فرحان خٹک، کلچر سیکرٹری پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد تھے، جن کی شب و روز محنت اور تنظیمی صلاحیتوں نے اس تقریب کو یادگار بنا دیا۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے