باڑہ (نمائندہ خیال مت شاہ آفریدی) — نامور شاعر و ادیب حاجی قندھار آفریدی کی بہترین ادبی خدمات کے اعتراف میں معروف کاروان کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریبِ پذیرائی اور آزاد مشاعرے کا انعقاد باڑہ پریس کلب میں کیا گیا۔

تقریب میں شاعر و ادیب حاجی قندھار آفریدی کے علاوہ معروف کاروان کے بانی حاجی معروف خان آفریدی، پروفیسر ڈاکٹر اسلم تاثیر، ڈاکٹر درویش آفریدی، امید آفریدی، نسیم آفریدی، جعفر لالا اور ریاض آفریدی سمیت ضلع خیبر کے نامور شعراء، ادباء، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مقررین نے اپنے خطابات میں حاجی قندھار آفریدی کی ادب و ثقافت کے فروغ کے لیے گران قدر خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوان نسل کے لیے ایک روشن مثال ہیں، جنہوں نے ہمیشہ علم، امن اور ثقافتی ہم آہنگی کا پیغام دیا۔

تقریب کے آخر میں آزاد مشاعرے کا اہتمام کیا گیا جس میں شعراء کرام نے اپنی خوبصورت غزلوں اور کلام سے شرکائے محفل سے خوب داد سمیٹی، جبکہ سامعین نے تالیوں اور نعروں سے اپنے پسندیدہ اشعار پر داد دی۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے