پشاور میں محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبر پختونخوا کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر بڑی کارروائی کی گئی۔ تھانہ ایکسائز کی ٹیم نے یونیورسٹی روڈ پر واقع ایک نجی گیسٹ ہاؤس میں منشیات سمگلروں کی جانب سے منشیات کی ڈیل کے لیے منعقد کی گئی پارٹی پر چھاپہ مارا، جس دوران دو خواتین سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، ایس ایچ او تھانہ ایکسائز پشاور رسول رحمن خٹک کی سربراہی میں ٹیم نے کارروائی کی۔ اطلاع ملی تھی کہ منشیات سمگلران زاہد اللہ ولد لال ضمیر، شہزاد خان ولد جوار گل، عبداللہ ولد اول خان، سلامت ولد جانی خیل ساکنان شین درنگ فرنٹیئر روڈ باڑہ ضلع خیبر، اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایک نجی گیسٹ ہاؤس میں منشیات کی ڈیل کے لیے محفل منعقد کیے ہوئے ہیں۔

چھاپے کے دوران زاہد اللہ، شہزاد خان، عبداللہ، سلامت، محمد اقبال ولد محمد شاہد، نسیم افریدی ولد تازہ خان، زاہد خان، رحمان اللہ اور دو خواتین کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے سامنے میزوں پر رکھی بوتلوں سے پانی میں ملائی گئی شراب، ایک 7up کی بوتل اور دو بوسٹر بوتلوں میں موجود الکحل برآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ چھوٹے پیکٹوں میں 52 گرام آئس اور ایک پیکٹ میں چرس بھی برآمد ہوئی۔

مزید تفتیش کے دوران ملزمان کے موبائل فونز سے منشیات کی خرید و فروخت، ترسیل اور منافع سے متعلق اہم ڈیٹا بھی برآمد ہوا۔ تھانہ ایکسائز پشاور میں ملزمان کے خلاف شراب، آئس، چرس اور منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر ایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سید فخر جہان کے احکامات کے مطابق، آئس فروشوں، سمگلروں اور ڈیلروں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کریک ڈاؤنز جاری ہیں، تاکہ صوبے کو منشیات سے پاک کیا جا سکے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے