پشاور کے علاقے یونیورسٹی ٹاؤن میں النور امن فاؤنڈیشن اور ربانی گروپ آف کمپنیز کے درمیان ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس معاہدے کا مقصد مستقبل میں میڈیا بزنس آگاہی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
تقریب کے دوران النور امن فاؤنڈیشن کے چیئرمین شیخ نور خان اور ربانی گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو صہیب ربانی نے معاہدے پر دستخط کیے۔ دونوں رہنماؤں نے اس شراکت داری کو معاشرتی بہتری، مثبت سوچ کے فروغ اور عوامی سطح پر آگاہی بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔
اس موقع پر النور امن فاؤنڈیشن کی وائس چیئرپرسن ثناء آفریدی، ربانی گروپ آف کمپنیز کے افسران اور اسٹاف کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس اقدام کو نجی شعبے اور فلاحی اداروں کے درمیان مؤثر تعاون کی ایک عمدہ مثال قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ عملی سطح پر مثبت نتائج دے گا۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے