ملزمان نے بھائی کے گھر سے 25 لاکھ لوٹے، راز چھپانے کے لئے وقاص نے معذور ریحان کو ذبح کر دیا

پشاور(مدثر زیب سے) پشاورمیں سفاک قاتلوں نے دولت کی خاطر بھائی کو ذبح کر ڈالا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث سگے بھائی اور خالہ زاد کر گرفتار کر لیا۔ ایس پی کینٹ ڈویژن عبداللہ احسان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ڈی ایس پی پشتخرہ سرکل عمر آفریدی، ایس ایچ او تھانہ سربند عثمان خان اور دیگر پولیس اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ کے روز پیش آنے والے گھر کے اندر اندھے قتل اور خونی ڈکیتی کے افسوس ناک واقعے کو سائنسی اور تکنیکی بنیادوں پر ٹریس کرتے ہوئے واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں مقتول ریحان ولد محمد حنیف عمر 21 سال کا بھائی محمد وقاص اور اس کا ساتھی محمد ولد نواز شامل ہیں۔ ایس پی کینٹ ڈویژن عبداللہ احسان نے مزید بتایا کہ تفتیش کے مطابق ملزمان نے عیدالاضحی کے روز موقع پاکر پشتخرہ بالا میں واقع بھائی کے گھر میں داخل ہو کر جسمانی طور پر معذور ریحان کو تیز دھار آلے کے پے در پے وار کرکے بے دردی سے ذبح کیا اور گھر میں موجود لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔افسوسناک واقعے کے بعد مقتول کے والد محمد حنیف ولد حادی گل کی مدعیت میں تھانہ سربند میں مقدمہ درج کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مسروقہ رقم 16 لاکھ 86 ہزار روپے نقد اور واردات میں استعمال ہونے والا تیز دھار آلہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے