ایس ایچ او تھانہ ارمڑ سبحان اللہ کی کارروائی، ملزمان کے قبضے سے دو پستول بھی برآمد، مقدمہ درج
پشاور (رپورٹ: مدثرزیب) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مختلف جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اپنی کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ڈی ایس پی رحمان بابا سرکل محمد علی خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ارمڑ سبحان اللہ خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مجرمان اشتہاری کے خلاف کارروائی کے دوران کار سرکار میں مداخلت اور پناہ دینے سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں آصف اقبال ولد نور محمد اور محمد زاہد ولد صدر خان شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے دو عدد پستول بھی برآمد کئے گئے جبکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

![]()