پولیس کارروائی کے بعد شہر میں ایک ہی سوال گونجنے لگا کہ ”بوتلیں تو پکڑی گئیں، مگر انہیں خالی کون کرتا تھا؟”
اسلام آباد (فیصل اکبر آفریدی) فقیر آباد پولیس نے ایک بار پھر شہر میں مبینہ طور پر شراب سپلائی کرنے والے ایک سمگلر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے وڈکا سمیت 20 سے زائد بوتلیں برآمد ہوئیں اور مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔پولیس کی کارروائی کے بعد شہر بھر میں ایک ہی سوال گونجنے لگا کہ ”بوتلیں تو پکڑی گئیں، مگر انہیں خالی کون کرتا تھا؟”ذرائع کے مطابق شہر میں صرف بوتلوں کی آمد و رفت ہی نہیں بلکہ بعض مقامات پر دو نمبر شراب کی تیاری کی اطلاعات بھی ماضی میں سامنے آتی رہی ہیں۔ پولیس پہلے بھی مبینہ فیکٹریوں پر چھاپے مار کر سینکڑوں بوتلیں اور انگریزی لیبل برآمد کر چکی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر سمگلر پکڑا گیا ہے تو اگلا مرحلہ ان ”نامعلوم پارٹی ممبران” کی تلاش ہونا چاہیے جو رات گئے محفلیں سجاتے ہیں اور صبح ہوتے ہی مکمل خاموشی اختیار کر لیتے ہیں۔پولیس کو صرف بوتلیں گننے کے بجائے اس نیٹ ورک کے اصل سرغنہ، خریداروں اور مستقل گاہکوں تک بھی پہنچنا چاہئے تاکہ معلوم ہو سکے کہ شہر میں ”بوتل ٹو بوتل سروس” سے فائدہ اٹھانے والے آخر ہیں کون۔

![]()