پشاور شہر کی تہذیب، تمدن اور شناخت کے تحفظ کے لیے اجتماعی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور آلِ سادات کے چشم و چراغ سید فیاض علی شاہ المعروف فوجی بادشاہ نے کہا ہے کہ پشاور ہم سب کا شہر ہے اور اس کی خدمت ہم سب کا فرض ہے۔ وہ پاکستان ہندکووان تحریک کے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس کی قیادت چیئرمین سقاف یاسر کر رہے تھے، جبکہ وفد میں صدر اکبر سیٹھی، جنرل سیکرٹری وقار لودھی اور دیگر ارکان بھی شامل تھے۔
سید فیاض علی شاہ نے کہا کہ ہم نے اسی پشاور میں آنکھ کھولی، یہیں پلے بڑھے اور اس شہر کی محبت ہمارے دلوں میں رچی بسی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب بھی پشاور کو ضرورت پڑی، ہم نے بلا تفریق خدمت کی اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے “میرا پشاور، میری ذمہ داری” مہم کو شہری شعور کی ایک روشن مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مہم میں پشاور کے شہریوں نے بھرپور تعاون کیا اور شہر کو خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
اس موقع پر پاکستان ہندکووان تحریک کے چیئرمین سقاف یاسر اور صدر اکبر سیٹھی نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہماری تحریک کو سید فیاض علی شاہ جیسی باوقار اور مخلص شخصیت کی سرپرستی حاصل ہے، جن کے دل میں پشاور کے شہریوں کے لیے ہمیشہ نرم گوشہ رہا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ انشاءاللہ سید فیاض علی شاہ کی قیادت میں ہندکووان تحریک شہر کی خدمت کا مشن جاری رکھے گی اور پشاوریوں کو ان کا کھویا ہوا مقام واپس دلانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
تقریب کے اختتام پر پاکستان ہندکووان تحریک کی جانب سے سید فیاض علی شاہ کو پشاور کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے