پشاور ہائیکورٹ کے کورٹ روم نمبر 1 میں پیر کے روز ججز کی حلف برداری کی ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے چھ ایڈیشنل ججز سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔
حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس محمد طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض، جسٹس صلاح الدین، جسٹس صادق علی، جسٹس سید مدثر امیر اور جسٹس قاضی جواد احسان اللہ شامل تھے۔ حلف برداری کی اس تقریب میں عدالتی حکام، سینئر وکلاء اور بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے نئے تعینات ہونے والے ججز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار مؤثر انداز میں ادا کریں گے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے