سابق ایم پی اے الحاج شفیق شیر آفریدی نے عہدیداروں سے حلف لیا

جمرود (امان علی شینواری): زوان کوکی خیل اتحاد کی حلف برداری کی تقریب جمرود میں منعقد ہوئی، جس میں سابق رکن صوبائی اسمبلی الحاج شفیق جمرود (امان علی شینواری): زوان کوکی خیل اتحاد کی حلف برداری کی تقریب جمرود میں منعقد ہوئی، جس میں سابق رکن صوبائی اسمبلی الحاج شفیق شیر آفریدی نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ تقریب میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیئرمین اور سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ، معروف سماجی کارکن عابد لالا، زوان کوکی خیل اتحاد کے صدر ثناء اللہ آفریدی، پی ٹی آئی کے زاہد آفریدی، محمد صدیق آفریدی سمیت مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے معززین، نوجوانوں اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سماجی، صحافتی اور عوامی خدمات کے اعتراف میں مختلف شخصیات میں ایوارڈز اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الحاج شفیق شیر آفریدی اور دیگر مقررین نے کہا کہ زوان کوکی خیل اتحاد علاقے کے عوامی اور سماجی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے پائیدار حل کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ایک منظم، مثبت اور تعمیری پلیٹ فارم فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور زوان کوکی خیل اتحاد اسی مقصد کے تحت علاقے میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔
نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیئرمین محسن داوڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو بدنام کرنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے پورے خیبر کے قبائل اور وادی تیراہ کی پروفائلنگ کی جا رہی ہے، جو ایک احمقانہ اور قابلِ مذمت عمل ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تیراہ کے حوالے سے منفی پروپیگنڈے کے خاتمے کے لیے ایک آزاد ٹروتھ کمیشن قائم کیا جائے تاکہ یہ حقائق سامنے آ سکیں کہ منشیات اور دیگر اشیاء کی سمگلنگ میں اصل میں کون سے عناصر ملوث ہیں۔ محسن داوڑ کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں کو بدنام کرنے کے بجائے اصل مجرموں کو بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لانا ناگزیر ہے۔
مقررین نے اس امید کا اظہار کیا کہ زوان کوکی خیل اتحاد آئندہ بھی عوامی فلاح و بہبود، سماجی ہم آہنگی اور علاقائی ترقی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا اور نوجوانوں کو مثبت سمت میں آگے بڑھانے میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔

آفریدی نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ تقریب میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیئرمین اور سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ، معروف سماجی کارکن عابد لالا، زوان کوکی خیل اتحاد کے صدر ثناء اللہ آفریدی، پی ٹی آئی کے زاہد آفریدی، محمد صدیق آفریدی سمیت مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے معززین، نوجوانوں اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سماجی، صحافتی اور عوامی خدمات کے اعتراف میں مختلف شخصیات میں ایوارڈز اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الحاج شفیق شیر آفریدی اور دیگر مقررین نے کہا کہ زوان کوکی خیل اتحاد علاقے کے عوامی اور سماجی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے پائیدار حل کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ایک منظم، مثبت اور تعمیری پلیٹ فارم فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور زوان کوکی خیل اتحاد اسی مقصد کے تحت علاقے میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیئرمین محسن داوڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو بدنام کرنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے پورے خیبر کے قبائل اور وادی تیراہ کی پروفائلنگ کی جا رہی ہے، جو ایک احمقانہ اور قابلِ مذمت عمل ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تیراہ کے حوالے سے منفی پروپیگنڈے کے خاتمے کے لیے ایک آزاد ٹروتھ کمیشن قائم کیا جائے تاکہ یہ حقائق سامنے آ سکیں کہ منشیات اور دیگر اشیاء کی سمگلنگ میں اصل میں کون سے عناصر ملوث ہیں۔ محسن داوڑ کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں کو بدنام کرنے کے بجائے اصل مجرموں کو بے نقاب کر کے قانون کے کٹہرے میں لانا ناگزیر ہے۔مقررین نے اس امید کا اظہار کیا کہ زوان کوکی خیل اتحاد آئندہ بھی عوامی فلاح و بہبود، سماجی ہم آہنگی اور علاقائی ترقی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا اور نوجوانوں کو مثبت سمت میں آگے بڑھانے میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔


Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے