امجد ہادی یوسفزئی

افغان ٹی وی کے زیرِ اہتمام دسویں سالانہ ایوارڈ تقریب نہایت شاندار، رنگا رنگ اور پروقار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کو ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا گیا۔ یہ باوقار تقریب ايليگنس ارينا، پشاور میں منعقد ہوئی، جس میں ادب، صحافت، ثقافت، سماجی خدمات، تعلیم، صحت، کھیل، فنونِ لطیفہ، ڈیجیٹل میڈیا اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کی صدارت پشتو زبان کے معروف شاعر رحمت شاہ سائل نے کی۔ تقریب میں اجمل خان مهمند، خاجی بوستان، محمد ارسلان مروت، مظہر علی خان، ملک عبداللہ وزیر، ناور خان وزیر، نثار محمد خان، انور بنگش سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

ادب کے شعبے میں نمایاں خدمات پر نادر درپاخیل، ڈاکٹر سراج محمد خٹک، پریشان محسود، احمد جان مروت، ڈاکٹر طارق محمود دانش، سادات سحر خٹک، احمد علی ہیران داوڑ، حمد اللہ جان بسمل، ڈاکٹر کلیم شنواری، غزل مہمند، محبوب گل یاسر، ڈاکٹر فقیر محمد فقیر، فجی گل فجی، خالد خان حسرت، پروفیسر گوہر نوید، زرنوش شہاب، ظریف خان (ہمنوازی)، سعید احمد ساحل، لال زادہ ساگر، اظہار احمد اظہار، حکیم اللہ ساکن، مختیار احمد شاہین، میم رے شفق، بصیر بیدار ستوری، فیروز خان آفریدی اور محمد عابد خان کو ایوارڈز دیے گئے۔

پشتو نعت و حمد کے شعبے میں پروفیسر ڈاکٹر عرفان خٹک (پشتو نعت) اور اطلس گل اطلس (پشتو حمد) کو اعزاز سے نوازا گیا۔

سماجی خدمات کے شعبے میں سرفراز مہمند، قاری ابراہیم شاہ، عادل خان اور فضہ حسین کو ایوارڈ دیے گئے، جبکہ صحافت و ثقافت کے شعبے میں شمیم شاہد (صحافت) اور عبداللہ شاہ بغدادی (ثقافت) کو اعزاز حاصل ہوا۔

کھیلوں کے میدان میں نمایاں کارکردگی پر اعجاز خان، ملائکہ نور، توقیر علی اور محمد اجمل کو ایوارڈز دیے گئے۔ صحت و کمیونٹی خدمات کے شعبے میں ڈاکٹر محمد اظہار، ڈاکٹر میاں سعید اور رحمان اللہ خان کی خدمات کو سراہا گیا۔

ڈرامہ و فنون کے شعبے میں عجب گل، زرداد بلبل اور اسماعیل شاہد کو ایوارڈز دیے گئے، جبکہ بہترین فنکار کے طور پر ہما خان اور علینہ خان کو اعزاز سے نوازا گیا۔ ڈیجیٹل اور ٹیلنٹ کے شعبے میں وردہ سلطان (ڈیجیٹل کریئیٹر) اور قدسیہ بانو (ٹیلنٹ اچیومنٹ) کو ایوارڈ دیا گیا۔

تعلیم و تحقیق کے شعبے میں عشرت بانو، ڈاکٹر بشریٰ خان اور ڈاکٹر نرگس جمیلہ کو ایوارڈز دیے گئے، جبکہ پاک افغان تجارت میں نمایاں خدمات پر واجد علی شنواری کو اعزاز سے نوازا گیا۔

تقریب کے دوران مرحوم جواد خان کو بے لوث طور پر اعضاء عطیہ کرنے پر خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جس کا اعزاز ان کے اہلِ خانہ کو دیا گیا۔

اس موقع پر افغان ٹی وی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید عدنان شاہ کی خدمات کو بھی بھرپور انداز میں سراہا گیا۔ مقررین اور شرکاء نے پشتو زبان، ثقافت اور ادب کے فروغ کے لیے ان کی کاوشوں کو قابلِ ستائش قرار دیا۔

تقریب میں ایوارڈز کی تقسیم کے ساتھ ساتھ فنکاروں نے شاندار پرفارمنس پیش کی، جس سے محفل کا رنگ دوبالا ہو گیا۔ شرکاء نے افغان ٹی وی کی اس کاوش کو ثقافت، ادب اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے