پشاور پریس کلب کی قیادت نے سوشل میڈیا پر جاری اُن بے بنیاد اور گمراہ کن پوسٹس کی شدید مذمت کی جاتی ہے جن میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے ملاقاتوں میں سینیئر صحافیوں کو رقوم کی ادائیگی کے گھٹیا اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔
پشاور پریس کلب کے صدر ایم ریاض اور جنرل سیکرٹری عالمگیر خان نے اتوار کے روز اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) کے مخصوص اکاٶنٹ سے کی جانے والی غلیظ، گھٹیا اور گری ہوئی من گھڑت پوسٹ نہ صرف صحافتی برادری کی ساکھ کو متاثر کرنے کی ناکام کوشش ہے بلکہ آزاد اور ذمہ دار صحافت کے خلاف ایک منظم ہرزہ سرائی بھی ہے۔
یہ امر ریکارڈ پر ہے کہ خیبرپختونخوا بالخصوص پشاور کے صحافیوں نے ہمیشہ انتہائی کٹھن حالات، خطرات اور دباؤ کے ماحول میں بھی اپنے پیشہ ورانہ فرائض صحافتی اصولوں کے ساتھ نہایت دیانت داری اور ذمہ داری سے انجام دیئے ہیں۔ یہاں کے صحافیوں نے نہ تو ماضی میں کسی قسم کی دھونس، لالچ یا دباؤ کو قبول کیا اور نہ ہی وہ آئندہ اس قسم کے اوچھے اور گھٹیا ہتھکنڈوں سے مرعوب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پشاور پریس کلب واضح کرتا ہے کہ اس طرح کے بے بنیاد الزامات اور کردار کشی کے سلسلے کے خلاف تمام قانونی آپشنز استعمال کرنے کا حق محفوظ رکھا جاتا ہے، اور ضرورت پڑنے پر متعلقہ فورمز سے رجوع کیا جائے گا۔ صحافی برادری کو دبانے، بدنام کرنے یا تقسیم کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی، جبکہ سچائی، ذمہ دارانہ صحافت اور عوامی مفاد کے اصولوں پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے