پشاور پریس کلب کی نومنتخب گورننگ باڈی کا پہلا اجلاس پریس کلب کے صدر ایم ریاض کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں نائب صدر ضیاء الحق، جنرل سیکرٹری عالمگیر خان، جوائنٹ سیکرٹری گلزار احمد اور گورننگ باڈی کے اراکین شمیم شاہد، کاشف الدین سید، سیف الاسلام سیفی، محمد ابراہیم خان، عارف یوسفزئی، شکیل احمد صدیقی اور عرفان موسیٰ زئی نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا۔
اجلاس کے تعارفی سیشن میں صدر ایم ریاض نے نومنتخب ارکان کو خوش آمدید کہا اور گورننگ باڈی کو آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے حلف برداری تقریب، میڈیا انکلیو میں ممبران کو اوریجنل الاٹمنٹ لیٹر کے اجرا، خصوصی گرانٹ کے حصول، انڈومنٹ فنڈ میں اضافے، جدید سہولیات سے آراستہ نئی عمارت کی تعمیر اور ممبران کے لیے سولر سسٹم سمیت دیگر اہم امور سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں پریس کلب کی مختلف کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا متفقہ طور پر انتخاب کیا گیا۔ ہاؤسنگ اور فنڈ ریزنگ کمیٹی کے چیئرمین ایم ریاض، ڈیجیٹلائزیشن کمیٹی کے چیئرمین عارف یوسفزئی، سکروٹنی اور منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین عالمگیر خان، پرچیز اور فنانس کمیٹی کے چیئرمین ارشاد علی، آئینی کمیٹی کے چیئرمین محمد ابراہیم خان، سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین کاشف الدین سید، ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین ضیاء الحق، ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین سیف الاسلام سیفی، لائبریری کمیٹی کے چیئرمین شاہ فیصل، لائیزان کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ فہد، فوڈ کمیٹی کے چیئرمین شکیل صدیقی، کیپیسٹی بلڈنگ کمیٹی کے چیئرمین عرفان موسیٰ زئی اور کلچر و ٹور کمیٹی کے چیئرمین گلزار محمد کی منظوری دی گئی۔
گورننگ باڈی نے پریس کلب میں ضرورت کے مطابق تزئین و آرائش، مرمتوں اور تفریحی سہولیات پر مشتمل پیکج پر فوری عملدرآمد کی منظوری دی۔ اجلاس میں سابقہ گورننگ باڈی کے فیصلے کے مطابق نئے کیئر ٹیکر کی تقرری کے لیے دو اخبارات میں اشتہار شائع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
مزید برآں گورننگ باڈی کے ایک معزز رکن کی درخواست کو زیر غور لاتے ہوئے نائب صدر ضیاء الحق کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کی گئی، جس میں سیف الاسلام سیفی اور عرفان موسیٰ زئی شامل ہیں۔ گورننگ باڈی نے پریس کلب کے تمام اثاثہ جات کی مکمل ڈاکومنٹیشن اور انونٹری تیار کرنے کی ذمہ داری جنرل سیکرٹری کو سونپ دی۔
اجلاس کے اختتام پر گورننگ باڈی نے معزز ارکان سے درخواست کی کہ وہ پریس کلب میں ہونے والی پریس کانفرنسز اور دیگر سرگرمیوں میں شرکت اور ان کی کوریج کو یقینی بنائیں۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے