پشاور (نیوز رپورٹر): پشاور پریس کلب نے حسبِ سابق اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے صحافی برادری کی فیملیز اور بچوں کی تفریح کے لیے شاندار سالانہ فیملی فن فیئر کا انعقاد کیا۔ اس فن فیئر میں تقریباً 1800 سے زائد بچوں نے شرکت کی اور مختلف جھولوں اور تفریحی سرگرمیوں سے بھرپور لطف اندوز ہوئے، جبکہ صحافیوں نے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ خوشگوار دن گزارا۔

یہ فن فیئر پشاور پریس کلب کے صدر ایم ریاض اور جنرل سیکرٹری طیب عثمان کی قیادت میں منعقد کیا گیا، جس میں صحافیوں کے بچوں کے لیے خصوصی گفٹ پیک تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر صحافیوں اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا، جس سے تقریب کا ماحول مزید خوشگوار اور یادگار بن گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پشاور پریس کلب ایم ریاض نے فن فیئر کے کامیاب انعقاد پر صحافیوں اور ان کی فیملیز کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آنے والے وقتوں میں صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے مزید ایسے مثبت اور اہم اقدامات اٹھائے جاتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ اس فیملی فن فیئر پروگرام کی بنیاد صدر ایم ریاض نے رکھی تھی، جس کے باعث گزشتہ چار برسوں سے یہ ایونٹ تسلسل کے ساتھ منعقد کیا جا رہا ہے اور صحافی برادری میں اسے بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے