پشاور پریس کلب کے صدر ایم ریاض، جنرل سیکرٹری طیب عثمان، خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر کاشف الدین سید، جنرل سیکرٹری ارشاد علی اور کابینہ اراکین، نیوز اینڈ سب ایڈیٹرز ایسوسی ایشن کے صدر سجاد حسین و کابینہ، جبکہ خیبر نامہ کے ایڈیٹر محمد منیر سمیت پوری صحافتی برادری نے جہانزیب سرحدی کے جوان سالہ بیٹے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا گیا کہ نوجوان بیٹے کی جدائی والدین کے لیے زندگی کا نہایت سخت اور کٹھن مرحلہ ہوتا ہے، جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ صحافیوں نے کہا کہ یہ سانحہ پوری برادری کے لیے دکھ اور افسوس کا باعث ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ جہانزیب سرحدی نے ہمیشہ صحافتی برادری کے لیے گرانقدر خدمات انجام دیں اور ان کی کاوشیں تمام صحافی برادری کے لیے قابلِ احترام ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں صحافتی تنظیموں نے اُن کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری برادری ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

صحافی برادری نے مرحوم کے ایصالِ ثواب، بلند درجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی، جبکہ اللہ تعالیٰ سے درخواست کی کہ وہ غمزدہ والدین اور لواحقین کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے۔

مزید برآں، تمام تنظیموں نے مشترکہ طور پر اس بات پر زور دیا کہ پریس کلب اور خیبر یونین کے عہدیداران و ممبران ہر ممکن تعاون کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں اور اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے