

ٹانک : (گوہر ترین) ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2026 کامیابی سے مکمل ہوگئے، جس کے نتیجے میں نئی کابینہ منتخب کرلی گئی ڈسٹرکٹ بار ٹانک کے جنرل سیکرٹری احسان کنڈی ایڈوکیٹ کے زیر نگرانی انتخابی عمل مکمل ہوا ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداران خباب علی ایڈوکیٹ ولی خان ایڈوکیٹ رضوان بلوچ ایڈوکیٹ موجود تھے نتائج کے مطابق سید بادشاہ کنڈی صدر، رفیق احمد کنڈی سرپرستِ اعلیٰ، کفایت اللہ پراچہ جنرل سیکرٹری اور شیخ رحمت اللہ نائب صدر منتخب ہوئے۔اسی طرح تنویر احمد شاہ جائنٹ سیکرٹری، عمران درانی فنانس سیکرٹری جبکہ جواد الحسن سیکرٹری اطلاعات منتخب قرار پائےنو منتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صحافی برادری کے مسائل کے حل، آزادیٔ صحافت کے فروغ اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گےانتخابات کے موقع پر اراکین پریس کلب کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے شفاف اور پُرامن انتخابی عمل کو سراہا.
![]()