بنوں: تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لکی مروت میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں 7 پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر روڈز کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔

واقعے کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) شروع کیا جس کے دوران بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
آج ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان کی خصوصی ہدایات، کوششوں اور انتھک محنت کے نتیجے میں سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد بند روڈز کو دوبارہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن مکمل کیا جس کے بعد آمدورفت کو معمول پر بحال کر دیا گیا۔
ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے، جبکہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور دہشتگرد عناصر کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے