
امجد ہادی یوسفزئی
تماشا ریئلٹی شو کے فاتح سیف علی خان اور اداکارہ نعیمہ بٹ عید اسپیشل ڈرامہ “پیار کا پنچ” میں ایک ساتھ نظر آئیں گے جو گرین انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا جائے گا۔
خاص بات یہ ہے کہ تماشا ریئلٹی شو جیتنے کے بعد شہرت حاصل کرنے والے سیف علی خان اس ڈرامے کے ذریعے اپنی اداکاری کا باقاعدہ آغاز کر رہے ہیں، جو ان کے کیریئر میں ایک اہم اور دلچسپ قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
ڈرامے میں سیف علی خان کے کردار آزر کو اس جملے کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے:
“دلکش مسکراہٹ، خطرناک اعتماد، اور تھوڑی سی شرارت”
یہ عید اسپیشل ڈرامہ سید محمد احمد نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری عظیم سجاد نے دی ہے، جو پشاور سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس پروجیکٹ کو ملٹی ورس انٹرٹینمنٹ پیش کر رہا ہے۔
نئی آن اسکرین جوڑی اور عید کے پرمسرت موقع پر پیش کی جانے والی دلچسپ کہانی کے باعث ناظرین اس ڈرامے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ مداح خاص طور پر سیف علی خان اور نعیمہ بٹ کی کیمسٹری اور سیف علی خان کی اداکاری کی شروعات دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔
![]()