ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سوات اسد حمید خان اور ڈسٹرکٹ پولیس افسیر سوات محمد عمر خان نے یونائیٹڈ نیشن ویمن کی معاونت سے، خیبر پختونخوا پولیس اور ضلعی انصاف سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز کے اشتراک سے، پولیس اسٹیشن کبل میں خواتین کے لیے ایک سہولت مرکز (ویمن فسیلیٹیشن سینٹر) کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں پولیس افسران، پراسیکیوشن، عدلیہ اور صوبائی انتظامیہ کے سینئر نمائندوں نے شرکت کی.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات، محمد عمر خان نے شرکاء کا خیر مقدم کیا اور خواتین دوست پولیس خدمات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین سہولت مرکز کا قیام خیبر پختونخوا پولیس کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ خواتین کو محفوظ، باعزت اور رازدارانہ ماحول فراہم کیا جائے۔ یہ سہولت صنفی بنیاد پر تشدد کے مقدمات سے حساسیت اور پیشہ ورانہ انداز میں نمٹنے کی ہماری صلاحیت کو نمایاں طور پر مضبوط کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ضلع میں صنفی بنیادوں پر پولیسنگ اور متاثرہ افراد کو مرکز میں رکھتے ہوئے انصاف کی خدمات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو این ویمن خیبر پختونخوا کی صوبائی سربراہ، زینب خان نے کہا کہ یہ سہولت مرکز محض ایک عمارت نہیں بلکہ اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔ انہوں نے کہا یہ مرکز صنفی بنیاد پر تشدد سے متاثرہ افراد کے لیے یکجا خدمات کی بنیاد فراہم کرتا ہے، جو پولیس نظام کے اندر وقار، تحفظ اور مربوط معاونت کو یقینی بناتا ہے۔اختتامی کلمات میں مہمانِ خصوصی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج سوات، اسد حمید خان نے متاثرہ افراد پر مرکوز انصاف کے لیے عدلیہ کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ صنفی بنیادوں پر پولیسنگ عوام کے عدالتی اداروں پر اعتماد کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے