ٹانک(گوہر ترین)وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ ٹانک کے موقع پر مقامی صحافیوں کو داخلے اور کوریج سے روکنے پر ڈی آئی جی ڈیرہ کے اقدامات پر ٹانک کی صحافی برادری کا مشترکہ آل پریس کلبز کا ہنگامی اجلاس۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پریس کلب،دامان پریس کلب،سوشل میڈیا پریس کلب،پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور پروفیشنل پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صحافیوں کی شرکت۔اجلاس میں وزیراعلی کی دورہ ٹانک کے موقع پر صحافیوں کو کوریج سے روکنے پر ڈی آئی جی ڈیرہ اور اسکے ماتحت پولیس کے اقدامات پر غوروخوص کیا گیا۔ اس حوالے سے تمام صحافیوں کی مشاورت سے ایک مشترکہ آل پریس کلبز جرنلسٹ ایکشن کمیٹی قایم کی گئی۔اجلاس میں ڈی آئی جی کے ان اقدامات کی شدید مذمت کی گئی۔اس موقع پر صحافیوں کا کہنا تھا کہ ڈی آیی جی کے ان اقدامات سے صحافیوں کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا صحافیوں کو کوریج سے روکنا صحافیوں پر قدغن ہے۔ایسے آمرانہ اقدامات تو مارشل لاء میں بھی نہیں تھے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ ڈی آئی جی کے آمرانہ اقدامات پر محکمہ پولیس کی کوریج سے مکمل بائیکاٹ ہوگا۔
واضح رہے کہ ٹانک کے صحافیوں نے ڈی آئی جی ڈیرہ کو ٹانک پولیس اہلکاروں کی شہادتوں اور انکے جنازوں میں عدم شرکت،انکے لواحقین سے اظہار یکجہتی نہ کرنے پر آئینہ دکھایا تھا جسکی پاداش میں ڈی آئی جی ڈیرہ نے وزیراعلی کے دورہ ٹانک کے موقع پر اپنے دست راست ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز کے ذریعے صحافیوں کے داخلے اور کوریج پر مکمل پابندی عائد کردی تھی۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے