ملزمان افتخار، رفعت علی، ساحل، محمد علی اور وحید گرفتار،5کلوگرام چرس، آدھا کلو گرام آئس، تین عدد پستول برآمد

پشاور (مدثر زیب سے)ضلع پشاور میں موٹر سائیکل لفٹر، منشیات سمگلروں، آئس فروشوں سمیت اشتہاری مجرمان اور دیگر جرائم پیشہ کے خلاف کیپٹیل سٹی پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔ تازہ کارروائیوں کے دوران ایس ایچ او تھانہ پھندو جاوید مروت نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ ملزمان افتخار، رفعت علی، ساحل، محمد علی اور وحید کو گرفتار کرلیا۔ملزمان میں موٹرسائیکل چوری، آئس کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری، منشیات سمگلرز اور دیگر جرائم پیشہ افراد بھی شامل ہیں،ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر پانچ کلوگرام چرس، موٹرسائیکل بیچنے کے عوض حاصل شدہ رقم تیس ہزار روپے، آدھا کلو گرام آئس، تین عدد پستول بھی برآمد کرلئے گئے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔
![]()