تھانہ کوتوالی ایس ایچ او اعجاز خان کی لیڈیزپولیس کی ہمراہ اہم کارروائی، دو خواتین گرفتار
پشاور(مدثرزیب سے) ایس پی سٹی ڈویژن شاہد عدنان کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی ہشتنگری سرکل وارث خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کوتوالی اعجاز خان نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو لوٹنے میں ملوث منظم خواتین گینگ کی دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار خواتین ملزمان میں مسماۃ (ر) زوجہ امتیاز سکنہ شیخ آباد اور مسماۃ (ر) زوجہ رضوان سکنہ راولپنڈی، حال شیخ آباد شامل ہیں۔

گرفتار گینگ تجارتی مراکز میں شاپنگ کے لیے آنے والی خواتین کو نشانہ بنا کر ان کے پرس، نقدی اور طلائی زیورات لوٹنے میں ملوث تھا۔اس ضمن میں مدعیہ مسماۃ ل زوجہ سمیع اللہ سکنہ دلا زاک روڈ نے 2 جنوری 2026 کو تھانہ کوتوالی پولیس کو لوٹنے کی رپورٹ درج کرائی تھی،کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 3 لاکھ 80 ہزار روپے نقد برآمد کر لیے گئے ہیں۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے